ڈاکیومنٹری، تہذیب کا دل

یہ منصوبہ عالمی معیار کا ایک ڈاکیومنٹری پروڈکٹ کا ہدف رکھتا ہے، جو عظیم اور پہاڑ نما سعودی توسیع ثالث کے قصہ کو بیان کرتا ہے، اور اس کا تکملہ ایک ایسی کمپنی کے ہاتھوں ہواجس کا ملک کے فلاح وبہبود اور اقتصادی خوش حالی کے نشو ونما میں بڑا رول رہا ہے۔

یہ ٣٠ حلقوں پر مشتمل قیمتی ڈاکیومنٹری صرف سعودی توسیع ثالث کا پروجیکٹ – شامی توسیع- تاریخ میں مسلمانوں کے قبلہ کا ہی ایک سب سے بڑی توسیع نہیں ہے،بلکہ حرم شریف کی ترقیاتی کاموں کے تئیں خادم حرمین کی محنتوں کی جدید ترین پیش کش میں بھی شمار ہوگی، یعنی توسیع وترمیم کے باب میں ایک عظیم اور ضخیم کوشش۔

سعودیہ کو اپنی انوکھی شناخت بیت اللہ کے وجود سے ملی ہے۔ جس کی ایک واضح جھلک اس کی ثقافت، اس کے اقدار، مختلف الانواع شعبوں میں اقتصاد، اس کی سیاست اور دنیا بھر میں سعودیہ کے مقام کی جھلک ملتی ہے۔ اس میں ملک اور قوم دونوں شریک ہیں، قصہ کا سب سے اہم مقصد جس کو یہ پروڈکٹ بیان کرتا ہے وہ یہ کہ مسجد حرام کی ترقیاتی پروجیکٹ کو وطن کے عین ترقیاتی کاموں میں شامل کیا جائے، اس سے اس کی مرکزیت اور حالیہ ملکی ترقیاتی پروگراموں کا زمانہ قدیم سے ہی قبلہ المسلمین کی ترمیم اور ترقیاتی امور میں اس کی مرکزیت کا ثبوت فراہم کریگا۔

سعودیہ میں اسلامی خطہ کا مقدس ترین خطہ کا ہونا اس ملک کی عظمت پر بڑا اثر ڈالتا ہے، چنانچہ حکومت اپنی گزشتہ تاریخ کے تحت اپنی بھر پور ترکیز حرمین شریفین کی خدمت پر صرف کردی، سعودی دور میں مسجد حرام کی ترقی وتعمیر میں تسلسل کے ساتھ پروجیکٹ چل پڑا، جو اس ملک کی خوشحالی کا پتہ دیتی ہے، بایں برآں ضرورت تھی کہ اس ضخیم سعودی توسیع ثالث کے پروجیکٹ پر روشنی ڈالی جائے، تاکہ ماضی کو یاد کیاجائے، حال میں اس کے رول کو واضح کیا جائے، اور مستقبل میں ترقی کے ضمان کو یقینی بنایا جائے۔

سب سے پہلے مختصر طور پر، حرم شریف کی توسیع کی تاریخ پر روشنی ڈالینگے، پھر اس کی قدیم تاریخ پر ایک نظر ، اس کے بعد آخری اور سب سے بڑی توسیع پر تفصیل کے ساتھ اس کے ٹکنالوجی، انجینئرنگ، اور اس کے جمالیاتی گوشہ پر روشنی ڈالیں گے۔

پروجیکٹ میں پوری تفصیل کے ساتھ نمازیوں کے لئے وسیع تر جگہ کی تفاصیل میں؛ ہوا، آواز، روشنی اور سیکورٹی سسٹم پر روشنی ڈالی جائیگی، اس دستاویزی سیریز کے ذریعہ مندرجہ ذیل تفاصیل پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

ترقی اور فروغ کی نسل

  • مختلف ادوار میں سعودیہ کا رول
  • اقتصادی اور سماجی ترقی میں اس منصوبہ کی اہمیت
  • اس پروجیکٹ کو انجام دینے والی کمپنی اور مختلف دور میں ملک کے لئے بطور ترقیاتی شراکت داری میں اس کمپنی کا رول
  • توسیع سے متعلقه منصوبوں کا جائزہ

اس توسیع کے لئے تاریخی تسلسل کے ساتھ سعودیہ اور عالم اسلامی میں سماجی تعارف، خاص طور پر وہ چھوٹے بچے جن کو اپنی ثقافت اور تہذیب کی جڑ کے ساتھ آگے بڑھنا ہے۔

اس ڈاکیومنٹری کی ضرورت کیا ہے؟

 

عام لوگوں کی نظر سعودی حکومت کی ان عظیم کوششوں پر نہیں پڑتی جو اپنے تمام وسائل کے ساتھ حرمین کی خدمات میں صرف کررہی ہے۔ حکومت سعودیہ کا تیسرا سب سے بڑا توسیعی منصوبہ ہے مسجد حرام اور اس سے متعلقہ حصوں کی توسیع بشمول سامنے کا خلائی حصہ اور دیگر خدمات۔ یہ مسجد حرام کی تاریخ میں سب سے بڑی توسیع ہے، اور اس طرح اس کا پہلا سلسلہ پایہتکمیل کو پہونچا جو اپنی تاریخی حیثیت کے لحاظ سے ایک مثال ہے، اور جو عالمی زبانوں: عربی، انگریزی، فرنچ، ہسپانی، پرتگالی، چینی فارسی اور اردو میں ڈاکیومنٹری پروڈکشن کے باب میں جدید تکنیک کی وساطت سے اس عظیم منصوبہ کے ہر پہلو اور تناظر پر روشنی ڈالتا ہے۔

یہ عزائم اور عظیم منصوبے ملک کے قیمتی اور گراں قدر انسانی اور مکانی اثاثہ کو فروغ دینا، حکومت خادم حرمین کی کی خواہش کا ایسا سلسلہ ہے جو حقائق میں تبدیل ہوکر سعودی حکومت کو کسی ترقی یافتہ ممالک کے صف میں کھڑا کردیا ہے۔

مسجد حرام کی توسیع کا یہ پروجکٹ خاص طور پر سعودیہ کی اس نازک ترین حالات میں بھی حرم مکی کی تاریخ کا یہ سب سے عظیم ترین پروجکٹ ہے۔

Generations

text


Sorry, the comment form is closed at this time.